Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلمان ملک کی فضائی کمپنی نے کرسمس پر مسیحی روایت کی جدید شکل پیش کردی

ویڈیو نے صارفین کو حیران کردیا۔
اپ ڈیٹ 24 دسمبر 2022 04:56pm

متحدہ عرب امارات کی قومی ائیرلائنز ”ایمریٹس“ کرسمس کی آمد پر اپنے ”اے380“ طیارے کو سانتا کلاز کے برفانی اُڑن کھٹولے میں تبدیل کرکے عیسائی تہوار منانے کے جذبے میں شامل ہوگیا۔

کرسمس کے عین موقع پر، دبئی ایئر لائن نے ڈیجیٹل آرٹسٹ مصطفیٰ ایلڈیاسٹی کے ساتھ ایک خصوصی ویڈیو بنانے کے لیے اشتراک کیا جس میں دکھایا گیا کہ ہوائی چند قطبی ہرن جہاز کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر کھینچ رہے ہیں اور جہاز نے سانتا کلاز کی ٹوپی پہن رکھی ہے۔

اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر ”100 پکسلز“ نامی اکاؤنٹ سے شئیر کیا گیا۔

اس ویڈیو کو اب تک 40 لاکھ سے زائد بار لائک کیا جاچکا ہے۔ جس کے کیپشن میں لکھا گیا، ”کیپٹن کلاز، ٹیک آف کی اجازت کی درخواست کر رہے ہیں، ایمریٹس کی طرف سے میری کرسمس۔“

ویڈیو کے کمنٹس میں صارفین نے اسے “ کافی اچھا“ اور ”انتہائی تخلیقی“ قرار دیا۔

یہ کوئی پہلی ویڈیو نہیں ہے جو ایلڈیاسٹی نے امارات کے طیارے کے ساتھ تخلیق کی ہو۔

پچھلے مہینے، انہوں نے ایک اور وائرل کلپ میں ہوائی جہاز کو ایک چنچل پرندے میں تبدیل کیا تھا، جسے دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے بھی شیئر کیا تھا۔

اس وقت انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ “یہ خیال اس وقت آیا جب ایمریٹس کی مارکیٹنگ ٹیم نے ان کے A380 کے لیے کچھ دلچسپ بنانے کے لیے مجھ سے رابطہ کیا۔ میں نے اس پروجیکٹ پر کام خود کیا۔

یہ کوئی پہلی ویڈیو نہیں جس میں اس طرح کی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کیا گیا ہو۔

UAE

Santa Claus

Santa's Sleigh

Emirates Airlines

100 Pixels

Merry Christmas