Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد خودکش حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور پولیس کی جانب سے سلامی بھی دی گئی۔
شائع 24 دسمبر 2022 11:26am
اسکرین گریب۔
اسکرین گریب۔

اسلام آباد خود کش دھماکے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سید عدیل حسنین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نوجوان کی شہادت پرعلاقے کی فضاء سوگوار ہوگئی۔

عارف والا کے نواحی گاؤں چک شفیع کے رہائشی ہیڈ کانسٹیبل سید عدیل حسنین اسلام آباد میں 18 سال سے فرائض سرانجام دے رہے تھے، جو جمعہ کے روز خودکش دھماکے میں شہید ہو گئے۔ پولیس اہلکار سید عدیل حسنین کی شہادت کی اطلاع پر پورا علاقہ سوگوار ہوگیا اور پورے علاقے میں ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ فخر ہے کہ عدیل نے اپنی جان وطن پر نچاور کرکے جام شہادت نوش کیا۔

شہید کے جنازے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور پولیس کی جانب سے سلامی بھی دی گئی، جنازے میں اسلام اباد پولیس اور پنجاب پولیس کے جوان بھی شامل تھے۔

punjab

police

martyred

Arifwala