Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، مسرت چیمہ

امپورٹڈ حکومت کا سارا زور اقتدار کو طول دینے پر ہے۔
اپ ڈیٹ 24 دسمبر 2022 10:44am
مسرت چیمہ (فوٹو: ٹوئٹر)
مسرت چیمہ (فوٹو: ٹوئٹر)

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولہ اسمبلیاں بچانے کیلئے جتنی ملاقاتیں کر رہا ہے، اتنی معاشی صورتحال پر بھی کرتے۔ وزیراعلٰی پنجاب کو غیر قانونی ڈی نوٹیفائی کرنیوالوں کو جواب مل چکا ہوگا۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‏ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔وفاقی حکومت کی نااہلی سے دہشت گردی آئے روز بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا سارا زور اپنی کرپشن بچانے اور اقتدار کو طول دینے پر ہے۔ یہ صرف اپنی حکومت بچانے کیلئے راتوں رات ہجرتیں کرتے ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہماری اکثریت واضح ہے، ہر گزرتا دن عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ کر رہا ہے۔

pti

ٹویٹر

Musarrat Jamshed Cheema