Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت، جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار

ہرقسم کی دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ہے، امریکی محکمہ خارجہ
شائع 24 دسمبر 2022 08:51am
تصویر: روئٹرز/فائل
تصویر: روئٹرز/فائل

امریکا کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھماکے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ہے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن مدد دینے کو تیار ہیں۔

گذشتہ روز ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ مشتبہ بمبار سمیت گاڑی میں موجود 2 افراد بھی مارے گئے۔

United States

Ned Price