Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا ریڈ لائن عبور کرنے سے باز رہے، چینی وزیرخارجہ

وانگ پی اور انٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
شائع 24 دسمبر 2022 09:06am

چینی وزیرخارجہ وانگ پی نے امریکی ہم منصب کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ریڈ لائن عبور کرنے سے باز رہے۔

چینی وزیرخارجہ نے انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ میں کہا امریکا کو دھونس دھاندلی اور دوسروں کو دبانے کی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی، امریکا چین کی ترقی کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے باہمی تعلقات کو منظم کرنے پر زور دیا اور دونوں شخصیات کے درمیان پر یوکرین جنگ پر گفتگو کی گئی۔

china

United States

Antony Blinken