Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے، موٹر وے مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

دھند کے دوران گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، ترجمان
شائع 24 دسمبر 2022 08:25am
فوٹو۔۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔۔فائل

پنجاب کے مختلف شہروں میں ہر طرف دھند کے ڈیرے ہیں، موٹروے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

دھند کے سبب شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹر وے ایم 1 کو پشاور سے صوابی تک دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے جبکہ سوات ایکسپریس وے کرنل شیرخان سے اسماعیلہ تک بند بھی بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دھند کے دوران گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی ملک کے میدانی علاقوں میں آنے والے دنوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے- مری، گلیات، گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونوا میں موسم شدید سرد رہے گا۔

Cold Weather

motorway

Punjab fog