Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پچھلی سیٹ پر بیٹھے شخص نے خود کو اڑا لیا، اسلام آباد خودکش حملے کا مقدمہ درج

گاڑی میں خاتون کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی، ایف آئی آر کا متن
اپ ڈیٹ 24 دسمبر 2022 05:54am
فوٹو — رائٹرز
فوٹو — رائٹرز

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں خود کش دھماکے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

ایف 10 فور میں دھماکے کی ایف آئی آر ایگل اسکواڈ کے زخمی کانسٹیبل کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلی گئی جس میں قتل، اقدام قتل، اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس ناکے پر مشکوک گاڑی کو روکا گیا، اس دوران ٹیکسی ڈرائیور اور پچھلی سیٹ پر موجود شخص سے شناخت طلب کی گئی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پچھلی سیٹ پر بیٹھے شخص نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار عدیل حسین شہید ہوگیا۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق خودکش حملہ انٹیلی جنس اداروں اور اسپیشل برانچ کی بروقت اطلاعات کی وجہ سے ناکام ہوا، پوسٹمارٹم اور دیگر تحقیقات سے گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور یا حملہ آور نے خود کو چادر سے لپیٹا ہوا تھا جس سے خاتون کی موجودگی کا گمان ہوا، وفاقی دارالحکومت میں اگلے 48 گھنٹے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

FIR

CTD

Islamabad Blast