Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صبا قمر کی فلم ’کملی‘کو جلد ٹی وی پیش کیا جائے گا

فلم رواں برس 3 جون کو سینما گھروں میں پیش کی گئی تھی
شائع 23 دسمبر 2022 10:47pm

معروف اداکارہ صبا قمر کی فلم ’کملی‘ کا جلد ہی ٹی وی پریمیئر ہوگا۔

سرمد کھوسٹ کی ہدایت میں بننے والی اس فلم کے حقوق ہم ٹی وی نے حاصل کرلیے ہیں جس کے بعد اس فلم کو جلد ٹی وی اسکرین پر پیش کیا جائے گا ۔

فلم میں صبا قمرکے علاوہ ثانیہ سعید، نمرہ بچہ اور حمزہ خواجہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فلم کا یورپی پریمیئر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول روٹرڈیم (IFFR) 2023 میں ہوگا۔

اس سال کے شروع میں، اسے چندی گڑھ، بھارت میں انڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (IVIFF) 2022 میں دکھایا گیا تھا، جہاں صبا قمر کو فلم میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ بھی ملا۔

یہ فلم رواں برس 3 جون کو ملکی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔

saba qamar

Kamli