Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ اشنا شاہ نے منگنی کرلی، تصاویر وائرل

لڑکا خوبصورت بھی ہے اور اچھا بھی بسمہ اللہ کرئیے، اداکارہ
شائع 23 دسمبر 2022 07:26pm

معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے گولفر حمزہ امین سے منگنی کرلی جس کی تصاویر بھی اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ اشنا نے حمزہ امین کو ٹیگ کرتے ہوئے منگنی کی تقریب سے لی گئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ، تصاویر میں اداکارہ اور ان کے منگیتر سمیت رشتے داروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری گمشدہ پہیلی کے ٹکڑے سے ملیں‘۔

اداکارہ نے پوسٹ میں منگیتر حمزہ امین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’سوہنا وی اے تے چنگا وی‘یعنی لڑکا خوبصورت بھی ہے اور اچھا بھی بسمہ اللہ کرئیے۔’

انہوں نے ہیش ٹیگ ’ہموش‘ استعمال کیا ہے اور انگوٹھی کی ایموجی بھی بنائی ہے۔

اداکارہ نے اس پرمسرت موقع پر پنک رنگ کا مشرقی لباس زیب تن کیا جبکہ حمزہ امین روایتی کرتا شلوار میں ملبوس ہیں۔

یاد رہے کہ حمزہ امین پاکستان کے پہلے گالفر ہیں جنہوں نے عالمی ٹورنامنٹ وَن ایشیا گالف ٹور کے لیے 2015ء میں کوالیفائی کیا تھا ، انہیں کئی مرتبہ اشنا شاہ کے ساتھ دیکھا گیا ۔

Ushna Shah