Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

دفعہ 144 نافذ کرنے کے بعد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم پر پابندی عائد
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2022 07:45pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ضلعی مجسٹریٹ عرفان نواز میممن نے شہرِ اقتدار میں سکیورٹی صورتحال کے باعث دفعہ 144 نافذ کردی۔

دفعہ 144 نافذ کرنے کے بعد عوامی اجتماعات، کارنر میٹنگز اور جلسے سمیت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پابندی دو ہفتے کے لئے لگائی گئی ہے جس کا اطلاق فور طور پر ہوگا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں ایک خود کش کار بم دھماکہ ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے جب کہ مشتبہ بمبار سمیت گاڑی میں موجود 2 افراد بھی مارے گئے۔

 نوٹیفکیشن
نوٹیفکیشن

اسلام آباد

Section 144

interior ministry

Islamabad Blast