اسلام آباد دھماکا: شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
پولیس جوانوں اورافسران کی بڑی تعداد شریک
اسلام آباد کےعلاقے آئی 10دھماکے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حُسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
شہید اہلکارکی نمازجنازہ میں پولیس جوانوں اور افسران کی بڑی تعداد شریک تھی، جبکہ قائم مقام آئی جی حسن رضا خان نمازجنازہ میں موجود تھے۔
اس کےعلاوہ ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی سی اسلام آباد اوررینجرزحکام نے بھی نمازجنازہ میں شریک تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ جاری تھی کہ اسی دوران پولیس جوانوں نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ گاڑی رکتے ہی خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا جس کی نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید ہوگئے۔
اسلام آباد
Islamabad Blast
مقبول ترین
Comments are closed on this story.