Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

دہشت گردی کا واقعہ: پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت
شائع 23 دسمبر 2022 01:27pm
پنجاب پولیس
پنجاب پولیس

آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کے پیش نظر صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت تمام اضلاع میں حساس اور عوامی مقامات پر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے اور تمام اضلاع کے فیلڈ افسران کو سیکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کردی۔

عامر ذوالفقار خان کی جانب سے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اہم تنصیبات، عبادت گاہوں، اسپتالوں اور پارکوں سمیت دیگرحساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے،بین الصوبائی اور بین الاضلائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے۔

آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار نے اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کو بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

lahore

security

IG Punjab

amir zulfiqar

Islamabad Blast