Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی والوں کو گھر بیٹھے لاہور کی سردی کا تجربہ

شہر میں درجہ حرارت 10 درجے تک گر گیا
شائع 23 دسمبر 2022 10:41am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

اگر آپ کراچی میں بالخصوص مضافاتی علاقوں رہتے ہیں اور جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آپ کو بستر کے اندر بھی سردی کا احساس ہوا ہے تو آپ ایسا محسوس کرنے والے واحد شخص نہیں اور آپ کو ٹھنڈ محسوس ہونے کا سبب طبیعت کی خرابی بھی نہیں۔

کراچی میں گذشتہ رات درجہ حرارت 10 ڈگری تک گر گیا۔ رات 11 بجے تک درجہ حرارت 15 درجے سیلسیس تھا جو خوشگوار سمجھا جاتا ہے تاہم نصف شب کے بعد درجہ حرارت کرنا شروع ہوا اور 4 بجے یہ 10 درجے سیلسیس پر پہنچ گیا۔ صبح 7 بجے تک درجہ حرارت 10 درجے ہی تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جیسے گرمیوں میں آپ کو 36 درجے کا موسم real feel میں 40 درجے کا محسوس ہوتا ہے، اسی طرح ٹھنڈ کے معاملے میں گذشتہ شب real feel صرف 9 درجے سیلسیس پر تھا۔ گویا کراچی میں نصف شب کے بعد وہی سردی تھی جو لاہور میں صبح نو دس بجے کے قریب ہوتی ہے۔

کراچی میں آج بھی نصف شب کے بعد درجہ حرارت 12 درجے تک گرنے کا امکان ہے۔

رواں برس یورپی ممالک میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔

Winter

karachi weather

Pakistan Weather