Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ثانیہ مرزا بھارت کی پہلی مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ بنیں گی

طلبہ اگر ہمت کریں، تو کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، ثانیہ
شائع 23 دسمبر 2022 10:37am
تصویر/ بزنس انسائیڈر
تصویر/ بزنس انسائیڈر

ثانیہ مرزا کا نام سنتے ہی آپ کے ذہن میں بھارتی ’ٹینس اسٹار‘ کا نام آتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ بھارت کی پہلی مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ کا نام بھی ثانیہ مرزا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا ایک ٹی وی مکینک کی بیٹی ہے جسے بھارتی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ بننے کے لیے منتخب کیا گیا ہے جس کے بعد وہ بھارت کی پہلی مسلم خاتون پائلٹ ہوں گی۔

کوتوالی تھانہ علاقے میں جسوور گاؤں کی رہنے والی ثانیہ مرزا نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) کا امتحان پاس کرکے یہ پوزیشن حاصل کی ہے۔

ہندی میڈیم اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والی ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ہندی میڈیم کے طلبہ بھی اگر ہمت کریں، تو کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

ثانیہ کے والد شاہدعلی کہتے ہیں کہ وہ ”ثانیہ مُلک کی پہلی فائٹر پائلٹ اونی چترویدی کو اپنا رول ماڈل مانتی تھی اور شروع سے ہی ان جیسا بننا چاہتی تھی“۔

انہوں نے کہا کہ ثانیہ ملک کی دوسری لڑکی ہے جسے فائٹر پائلٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا 27 دسمبر کو پونے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کو باقاعدہ طور پر جوائن کرے گی۔

Sania Mirza

Fighter Pilot