Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

چوہدری شجاعت نے کامل علی آغا کو ق لیگ سے فارغ کردیا

کامل آغا کے سینیٹ سمیت جو عہدے حاصل کیے انہیں کالعدم قرار دیا جاتا ہے، سیکریٹری جنرل ق لیگ
شائع 22 دسمبر 2022 08:30pm
کامل علی آغا۔ فوٹو — فائل
کامل علی آغا۔ فوٹو — فائل

لاہور: چوہدری شجاعت کو ق لیگ کی صدارت سے ہٹانے سے متعلق قرارداد منظور کرنے پر پرویز الٰہی گروپ میں شامل کامل علی آغا کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔

جنرل سیکریٹری ق لیگ طارق بشیر چیمہ کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق کامل علی آغا سے 28 جولائی 2022ء کو مسلم لیگ ق ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس پر وضاحت مانگی گئی تھی۔

طارق چیمہ کا کہنا ہے کہ وضاحت طلب کرنے کے بعد 4 اگست کو کامل علی آغا کو ایک اور نوٹس جاری کیا گیا تھا، دوسرے نوٹس پر بھی انہوں نے کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کے بارے میں قرارداد منظور کر کے کامل علی آغا نے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جس پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کامل علی آغا نے سینیٹ سمیت پارٹی رکنیت کی وجہ سے جو عہدے حاصل کیے انہیں کالعدم قرار دیا جاتا ہے، فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔

lahore

PMLQ

Chaudhry Shujat Hussain

kamil ali agha