Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2022 اکثریت رائے سے منظور

ٓمیئر، ڈپٹی میئر کیلئے ووٹنگ یونین کونسل کے الیکشن کے روز ہوگی۔
شائع 22 دسمبر 2022 06:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔فائل

قومی اسمبلی میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل2022 کی اکثریت رائے سے منظور کرلیا گیا- اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا بل فوری طور نافذ العمل ہو گا۔

ترمیمی بل کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن براہ راست ہوگا، دونوں عہدوں کیلئے ایک ہی ووٹ کاسٹ ہوگا۔

ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ میئر، ڈپٹی میئر کی نشست خالی ہونے پر دوبارہ انتخاب ہوگا، میئر، ڈپٹی میئر کیلئے ووٹنگ یونین کونسل کے الیکشن کے روز ہوگی۔

بل کے تحت اسلام آباد کی یونین کونسل کی تعداد 125 ہوگی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں اسلام آباد مقامی حکومت ایکٹ 2015 میں مزید ترامیم کرنے کا بل پیش کیا گیا، بل وزیر مملکت شہادت اعوان نے پیش کیا۔

مولانا عبدالاکبر چترالی نے نکتہ اعتراض کرتے ہوئے بل کی مخالفت کردی۔

انہوں نے کہا کہ اب جبکہ 8 روز بعد پولنگ ہونا ہے تو ایسے میں یہ بل پیش کردیا گیا ہے، پنجاب میں اسپیکر اور وزیراعلیٰ پر آئین کی پامالی کا الزام لگایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں آپ خود آئین کو پامال کر رہے ہیں۔

National Assembly

islamabad local bodies election