Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر نے پی ٹی آئی کو ایوان میں آکر کردار ادا کرنے کی دعوت دیدی

قواعد کہتے ہیں کہ آپ نے اپنے ہاتھ سے استعفیٰ لکھنا ہے، اسپیکر
شائع 22 دسمبر 2022 06:32pm
قومی اسمبلی اسپیکر راجا پرویز اشرف (فوٹو:فائل)
قومی اسمبلی اسپیکر راجا پرویز اشرف (فوٹو:فائل)

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کو ایوان میں آکر کردار ادا کرنے کی دعوت دیدی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ استعفوں کی تصدیق کیلئے پی ٹی آئی ارکان کو خطوط لکھے، قواعد کہتے ہیں کہ آپ نے اپنے ہاتھ سے استعفیٰ لکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے پیش ہونا ہوتا ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا ہم اکھٹے آنا چاہتے ہیں-اکھٹے ہوکر آنا اسپیکر کے اطمینان کیلئے کافی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ استعفوں کی تصدیق کیلئے پھر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وقت دوں گا اور ہر رکن کو سننا بھی چاہوں گا، ارکان مجھے تسلی دیں کہ ان پر کوئی دباؤ نہیں، کیونکہ کئی ارکان آئے تھے کہ استعفے منظور نہ کریں۔

Federal govt

اسلام آباد

PPP

speaker national assembly