Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب دے دیا

اسپیکر کو یہ اطمینان کرنا ہے کہ استعفیٰ رضاکارانہ اور اصل ہے، جوابی خط
شائع 22 دسمبر 2022 05:04pm
شاہ محمود قریشی (فوٹو:فائل)
شاہ محمود قریشی (فوٹو:فائل)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب دے دیا، اسپیکر نے مستعفی اراکین کو ایک ایک کرکے تصدیق کے لیے چیمبر طلب کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنما کو جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر کو یہ اطمینان کرنا ہے کہ استعفیٰ رضاکارانہ اور اصل ہے، ممبر کیلئے ضروری ہے کہ وہ استعفے کے اوپر تاریخ درج کرے۔

جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کیلئے 30 مئی کو خط لکھا گیا، 6 سے 10 جون تک تصدیق کا وقت دیا گیا۔

جوابی خط میں قومی اسمبلی کے رول 43 کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہ محمود نے استعفوں کی منظوری کے حوالے سے اسپیکر کو خط لکھا تھا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ استعفے کا معاملہ پارلیمانی روایات کے تحت طےشدہ معاملہ ہے۔

pti

اسلام آباد

National Assembly

speaker national assembly