Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ پاکستان کا واحد وزیر خارجہ ہوں جو اپنا ٹکٹ اور ہوٹل کا بل بھی خود ادا کرتا ہے’

بیرون ملک دوروں کے اخراجات کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالتا اور اگر کرتا بھی تو بطور وزیر خارجہ یہ میرا استحقاق ہے، بلاول
شائع 22 دسمبر 2022 04:36pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات سامنے رکھ دیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کا واحد وزیر خارجہ ہوں جو اپنا ٹکٹ خود خریدتا ہے اور اپنے ہوٹل کا بل بھی خود ادا کرتا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ میں اپنے بیرون ملک دوروں کے اخراجات کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالتا اور اگر ایسا کرتا بھی تو بطور وزیر خارجہ یہ میرا استحقاق ہے۔

انہوں نے اپنے بیرون ملک دوروں سے متعلق سوال پر ردعمل میں کہا کہ میں وزیر داخلہ نہیں بلکہ وزیر خارجہ ہوں۔ میرے بیرون ملک دوروں کا فائدہ میری ذات کو نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کو ہوا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ دیگر لوگ شائد چھٹی منانے بیرون ملک دوروں پر جاتے ہیں مگر میری محنت کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل گیا، میرے بیرون ملک دوروں کی وجہ سے پاکستان کو معاشی فوائد حاصل ہوئے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس وقت جی 77 یعنی پوری دنیا کے ترقی پذیر ممالک کے اتحاد کی قیادت کررہا ہے، ہم نے کوپ 27 میں تباہی سے ازالے کو ایجنڈے میں شامل کروایا اور یہ پاکستان سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ ہماری جی 77 اصلاحات کی دستاویز کو ملاحظہ کریں، دنیا کے تمام ترقی پذیر ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی فنانشل ادارے امیر ممالک کے بجائے غریب ممالک کو فائدہ دیں۔

Bilawal Bhutto Zardari

International Visits