Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

روہت شرما کی جگہ کس کھلاڑی کو بھارتی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان

روہت کو 2021 ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کوہلی کی جگہ بھارتی ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا
شائع 22 دسمبر 2022 03:50pm
بھارتی کرکٹ ٹیم فوٹو: فائل
بھارتی کرکٹ ٹیم فوٹو: فائل

بھارتی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو روہت شرما کی جگہ بھارت کی ایک روزہ اور ٹی 20 کرکٹ ٹیموں کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے ہاردک پانڈیا سے بھارتی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کے حوالے سے بات چیت بھی کر لی گئی ہے اور آل راؤنڈر نے جواب دینے کے لیے کچھ روز کا وقت مانگا ہے۔

یاد رہے کہ روہت شرما کو 2021 میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد ویرات کوہلی کی جگہ بھارتی ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا تاہم آسٹریلیا میں ہونے والے حالیہ ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں یکطرفہ شکست کے بعد روہت شرما کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

ہاردک پانڈیا کو 2022 میں آئی پی ایل کے بعد آئر لینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لئے پہلی بار بھارتی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جس میں بھارتی ٹیم نے 0-2سے کامیابی حاصل کی تھی، اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں بھی کپتانی کے فرائض انجام دیے تھے۔

حال ہی میں نیوزی کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیزیز میں بھی بھارتی ٹیم نے ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ایک صفر سے کامیابی سمیٹی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے ہاردک پانڈیا بھارت کی ایک روزہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، پانڈیا نے جولائی میں انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی تھی تاہم وہ نومبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

cricket

rohit sharma

New Delhi

BCCI

Indian cricket team

t20 cricket

odi cricket

hardik pandya