Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسم کے مختلف حصوں کے پھڑکنے کا کیا مطلب ہے

جسمانی اعضاء کے پھڑکنے سے جڑے دلچسپ اور عجیب عقائد
شائع 22 دسمبر 2022 03:45pm

بر صغیر میں جسم کے مختلف حصوں کا پھڑکنا کچھ لوگوں کیلئے دقیانوسی خیالات سے جڑا ہوتا ہے، اس حوالے سے لوگ عجیب و غریب اور دلچسپ عقائد رکھتے ہیں جو اب رفتہ رفتہ دیگر معاشروں کا حصہ بھی بن چکے ہیں۔

حالانکہ ان میں سے سچ کچھ بھی نہیں ہوتا۔ پھر بھی ہم آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں، یہ ایسی باتیں ہیں جنہیں پڑھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

سیدھی آنکھ اور پلکوں کا پھڑکنا

سیدھی آنکھ کا پھڑکنا اکثر خوش قسمتی کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔ ایشیا بالخصوص پاکستان میں اسے دولت کے آنے سے تعبیر کرتے ہیں۔

بائیں آنکھ کا پھڑکنا

بائیں آنکھ کے پھڑکنے کو بدقسمتی اور دولت میں کمی کا اشارہ سمجھا جاتا ہے۔

انگھوٹے کا پھڑکنا

بائیں پاؤں کےانگھوٹے کا پھڑکنا اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے کام میں کامیابی حاصل کرلیں گے، تمام خواہشات تیزی سے پوری ہوجائیں گی۔ یہ دشمن پر فتح کی بھی علامت ہے۔

دائیں پاؤں یا بائیں ہاتھ کے انگھوٹے کا پھڑکنا

یہ بدقسمتی اور ناکامی کی جانب اشارہ کرتا ہے اور پیش آنے والی مشکلات کی بھی علامت ہے۔

بائیں کہنی کا پھڑکنا

یہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ آپ غیر ضروری طور پریشان ہیں اور کسی خاص مسئلے پر غیر ضروری طور پر زیادہ سوچ رہے ہیں، اس لیے آپ کے ایسے حالات میں پرسکون رہیں۔

دائیں کہنی کا پھڑکنا

یہ اس بات کی علامت ہے کہ ایک انتہائی اجنبی شخص مختصر وقت کیلئے آپ کی زندگی میں آکر آپ کو فائدہ دینے والا ہے۔

دائیں ہاتھ کی انگچتِ شہادت کا پھڑکنا

یہ اس جانب اشارہ ہے کہ آپ کو امتحان، شادی یا پھر محبت میں کامیابی ملنے والی ہے، اگرچہ نتائج میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی کا پھڑکنا

یہ بڑے پیمانے پر فوائد ملنے کے امکانات کا اشارہ ہوتا ہے جو طویل عرصے تک قائم رہتے ہیں۔

سیدھے ہاتھ کی چھوٹی انگلی

یہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ اچھی خبر آپ کو ملنے والی ہے، جبکہ اس سے ملنے والے نتائج بائیں ہاتھ کی انگلی سے بالکل برعکس ہوتے ہیں۔

ماتھے کا پھڑکنا

یہ نفع، فائدہ اور کامیابی کی علامت ہے۔

بھویں پھڑکنا

سیدھی آنکھ کی بھوؤں پھڑکنا کامیابی اور اچھی خبر، جبکہ بائیں کا مطلب بری خبر اور پریشانی کی جانب اشارہ ہے۔

ناک اور ہونٹ کا پھڑکنا

یہ تعلیمی میدان میں کامیابی کی جانب اشارہ کرتا ہے جبکہ ہونٹوں کا پھڑکنا محبت میں اچھی خبر کی علامت ہے۔

کان کا پھڑکنا

یہ مثبت سمت اشارہ ہے اور جلد اچھی خبر ملنے کی امید ہے، جبکہ بائیں کان کا پھڑکنا بری خبر اور مشکلات کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

جاتے جاتے آخر میں آپ کو ایک بار پھر بتا دیں کہ یہ سب صرف دقیانوسی باتیں ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

weird

Fluttering of eye

Fluttering body parts mean

Goog luck

Bad luck

Stereotype

Twitching