کینیڈا: عمر رسیدہ شخص کے قتل کا الزام، 8 نو عمر لڑکیاں گرفتار
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پولیس نے ایک 59 سالہ شخص کو چاقو مار کر ہلاک کرنے کے الزام میں 8 نوعمر لڑکیوں گرفتارکرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمررسید شخص کے قتل کا واقعہ رات کو شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک پلازہ میں پیش آیا۔
ٹورنٹو پولیس نے بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی جسے اتوار کی صبح اسپتال میں مردہ قراردیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے الزام میں جن نوعمر لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے ان کی عمر13، 14، 16 سال کے درمیان ہے۔
عینی شاہدین نے کہا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب لڑکیوں میں سے ایک لڑکی نے مقتول شخص سے شراب لینے کی کوشش کی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
کینیڈا میں جرائم کی شرح امریکا کے مقابلے نسبتاً کم ہے لیکن 2021 میں پرتشدد جرائم کی شرح میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed on this story.