Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر ذوالفقار نے آئی جی پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

گزشتہ 4 سال کے دوران پنجاب پولیس کے 8 آئی جیز تبدیل
شائع 22 دسمبر 2022 02:45pm
نئے آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار
نئے آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار

چارسال کے دوران پنجاب میں تعینات ہونے والے نویں آفیسرعامر ذوالفقار نے پنجاب پولیس کی کمان سنبھال لی۔

پنجاب پولیس کی کمان ایک بار پھر تبدیل ہوگئی، 4 سال کے دوران نویں آئی جی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کو سینٹرل پولیس آفس آمد پر سلامی پیش کی گئی۔

باضابطہ کمان سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عامر ذوالفقار نے موجودہ سیاسی صورتحال میں فورس کو آئین و قانون پر عمل پیرا رہنے کا پیغام دیا اور افسران کی تعیناتی کو کارکردگی سے مشروط قرار دیکر پولیس کے تنازعات کے جلد حل کا عندیہ دیا۔

عامر ذوالفقار نے کہا کہ فورس سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہ لائے، صرف آئین اور قانون کی پیروی کرئے۔

اس سے قبل عامر ذوالفقار بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس خدمات سرانجام دے رہے تھے جبکہ وہ اس سے قبل اسلام آباد پولیس میں بھی آئی جی کی حیثیت سے تعینات رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ فیصل شاہکار نے ایک روز قبل اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا تھا جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد کو قائم مقام آئی جی پنجاب پولیس تعینات کیا گیا تھا۔

گزشتہ 4 سال کے دوران پنجاب پولیس کے 8 آئی جیز تبدیل ہوچکے ہیں جن میں سے 4نے سیاسی مداخلت سے بیزار ہوکر کام کرنے سے معذرت کی۔

lahore

IG Punjab

faisal shahkar

amir zulfiqar