عمران خان کنٹینرحملہ: ملزمان جسمانی ریمانڈ پر جے آئی ٹی کے حوالے
مرکزی ملزم نوید ماموں سمیت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جے آئی ٹی کے حوالے کردیا۔
مرکزی ملزم نوید اوراس کے ماموں کو گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔
حملے میں ملوث ملزم نوید مہر نے اپنے ماموں سے اسلحہ لیا تھا۔
عدالت نے ملزمان کو12روزہ جسمانی ریمانڈ پرجے آئی ٹی کے حوالے کرکے دوبارہ 3 جنوری 2023 کوعدالت پیش کرنے حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ وزیرآباد سے گزرتے ہوئے اللہ ہو چوک کے مقام پر پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی تھی۔
فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 14 افراد زخمی جبکہ معظم نامی ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔
imran khan
Wazirabad
مقبول ترین
Comments are closed on this story.