Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان ہائیکورٹ نے شہباز گل پر درج مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا

ایک ہی کیس میں کیسے قلعہ عبداللہ میں مقدمہ درجہ کیا گیا، عدالت
شائع 22 دسمبر 2022 02:21pm
شہباز گل (فوٹو:فائل)
شہباز گل (فوٹو:فائل)

بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل پر درج مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف درج مقدمے کے خاتمے کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ میں سماعت جسٹس عبدالحمید بلوچ نے کی۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی کیس میں کیسے قلعہ عبداللہ میں مقدمہ درجہ کیا گیا، سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ ایک ہی واقعے کے دو مقدمات نہیں ہوسکتے- اس طرح مقدمات عدالت اور قانون کے ساتھ مذاق ہے۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے کو ختم کرنے کا حکم دیا۔

شہباز گل کیس کی پیروی انصاف لائر فورم کے سیداقبال شاہ ایڈووکیٹ، شمس رند ایڈووکیٹ اور دیگر نے کی۔

shehbaz gill

Pakistan Tehreek-e-Insaf

Balochistan High Court

courts