Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ہائیکورٹ نے مونس الہی و دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا

جسٹس عاصم حفیظ نے مختلف درخواستوں پر فیصلہ سنایا
شائع 22 دسمبر 2022 01:12pm
فوٹو۔۔۔۔۔ نوائے وقت
فوٹو۔۔۔۔۔ نوائے وقت

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی سمیت دیگر کی بیرون ملک جائیدادوں پر وفاقی ٹیکس کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں بیرون ملک میں جائیدادوں پرٹیکس سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

ایف بی آر کے وکیل احمد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی بیرون ملک جائیدادوں پر ٹیکس لگایا جاسکتا ہے، حکومت بیرون ملک پاکستانی شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی پابند ہے، اسی طرح حکومت ٹیکس بھی وصول کرسکتی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ حکومت کو اختیار نہیں کہ پوچھ سکے کہ بیرون ملک پیسہ کیوں رکھا ،حکومت صرف صوبے میں مقیم پاکستانیوں سے اس بابت پوچھ سکتی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اثاثے پاکستانی قوانین کی زد میں نہیں آتے، وفاقی حکومت بیرون ملک جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کا اختیار نہیں رکھتی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ای پورٹل پر جرمانے کے بغیر ٹیکس ریٹرن جمع کرنے اور درخواستوں کے حتمی فیصلے تک ممکنہ تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم دے۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے مونس الہیٰ سمیت دیگر کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے دیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے مختلف درخواستوں پر فیصلہ سنایا ۔

یاد رہے کہ مونس الہی سمیت دیگر افراد نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Lahore High Court

PMLQ

Monis Elahi

justice asim hafeez