Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

دانیہ شاہ کی والدہ پر ہراساں کرنے کا الزام، درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

عامر لیاقت کے انتقال سے پہلے بچوں نے ویڈیو کی شکایت نہیں کی، وکیل دانیہ شاہ
اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2022 03:58pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

کراچی کی مقامی عدالت میں مرحوم ڈاکٹرعامرلیاقت کی ویڈیو وائرل کے مقدمے میں عامرلیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

اہلیہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرنے کے بعد فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

عدالت میں سماعت کے دوران دانیہ شاہ کے وکیل ایڈوکیٹ لیاقت گبول نے کہا کہ وڈیو کا معاملہ مئی میں ہوا، جون میں عامرلیاقت کا انتقال ہوا اور اس دوران عامر لیاقت اور بچوں نے شکایت نہیں کی اور کہاں ویڈیو بنی کس نے بنائی، کب بنائی کوئی ڈیٹا نہیں ہے۔

وکیل نے کہا کہ یہ فیملی تنازع تھا، میاں بیوی کے بیچ ناراضگی تھی اورمیڈیا رپورٹس کے مطابق گیس بھرنے سے موت ہوئی ہے، میرے موکل نے ویڈیو وائرل نہیں کی ہیں۔

عدالت میں دانیہ شاہ کی جانب سے عامر لیاقت حسین پر لگائے الزامات والی ویڈیو چلائی گئی جس میں دانیہ کا اعتراف ہر ویڈیو میں موجود ہے کہ اس نے ویڈیو بنائی ہے۔

ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ ہمیں ریمانڈ نہیں دیا گیا، جس پرعدالت نے کہا کہ خاتون کا ریمانڈ صبح سے شام تک ہوتا ہے، وہ ہم نے دیا۔

دانیہ شاہ کے خلاف درخواست گزار وکیل کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ کی والدہ خاص طور پر ہراساں کررہی ہیں، ہم نے پوسٹ مارٹم اس لئے روکا تا کہ توہین نا ہو، کبھی وہ کہتی تھیں میں عدت میں ہوں کبھی کہا جاتا کہ نانی کا انتقال ہوا ہے لیکن ٹک ٹاک کی ویڈیوز بنتی رہیں ہیں۔

عامرلیاقت کی پہلی اہلیہ بشری نے کہا کہ یہ نہ صرف عامر لیاقت حسین کی رسوائی ہے بلکہ بچوں کی رسوائی ہے اورعامر لیاقت کی تمام آڈیوز اس حوالے سے موجود ہیں۔

دانیہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے خلاف بھی ایک درخواست بنتی ہے بنا کسی اطلاع کے گرفتار کیا گیا۔

Aamir Liaquat Hussain

Dania Shah