Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیلاش قبیلے کا سالانہ تاریخی تہواراختتام پذیر، روایتی رقص نے سماں باندھ دیا

مقامی افراد نے روایتی موسیقی پررقص کرکے نئے سال کا استقبال کیا
شائع 22 دسمبر 2022 02:32pm

کیلاش قبیلے کا 15 روزہ سالانہ تاریخی تہوار چائوموس اختتام پذیر ہوگیا جس میں روایتی رقص نے سماں باندھ دیا۔

چترال کے وادی کیلاش میں قدیم تہوارچائوموس منایا گیا، جومختلف رسومات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، فسیٹیول میں کیلاشی قبیلے نے اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ نئے سال کا تعین کیا۔

فیسٹیول میں خواتین اور بچیوں نے اپنے مقامی ملبوسات کو پہن کر روایتی موسیقی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے نئے سال کا استقبال کیا۔

خیبر پختون خواہ کلچراینڈ ٹوارزم اتھارٹی کی جانب سے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو تمام سہولیات فراہم کی، جس سے سیاح خوب لطف اندوز ہوئے۔

خیبر پختونخوا

kalash

Kalash Festival