افغان لڑکیوں کی اعلی تعلیم پرپابندی سے صدمہ پہنچا، یو این سیکرٹری جنرل
'طالبان کے فیصلےسے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے'
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ طالبان کی طرف سے افغان لڑکیوں کی اعلی تعلیم پر پابندی سے صدمہ پہنچا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ لڑکیوں کا یونیورسٹی میں داخلہ بند ہونے سے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے اور میں طالبان پر زور دیتا ہوں کہ وہ سب کے لیے تعلیم تک مساوی رسائی کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ افغان وزارت تعلیم کی جانب سے یونیورسٹیوں کو طالبات کے داخلے پر پابندی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
United Nations
Afghan women
مقبول ترین
Comments are closed on this story.