Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب اور ثانیہ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں، عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی

شادی شدہ شخص کے ساتھ تعلقات کا سوچ بھی نہیں سکتی، عائشہ عمر
شائع 22 دسمبر 2022 12:25am

اداکارہ عائشہ عمر نے بالآخر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق پر مبنی افواہوں اپنا نام جوڑے جانے پر خاموشی توڑ دی۔

پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی علیٰحدگی کی افواہیں حال ہی میں زیر گردش تھیں جبکہ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں بھی سامنے آئیں تھی کہ ان کی طلاق کی وجہ پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر ہیں ۔

اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں انٹرویو کے دوران معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوٹوشوٹ گزشتہ سال ہوا تھا لیکن بھارتی میڈیا لگا کہ یہ نیا فوٹو شوٹ ہے اور اسی کی وجہ سے معاملہ ہوا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے جو کیا وہ ایک پروفیشنل شوٹ تھا اور اگر کسی کا کسی کے ساتھ افیئر ہوتا تو وہ دونوں پورا فوٹو شوٹ آن لائن پوسٹ نہیں کرتے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ کبھی بھی شادی شدہ مردوں میں مجھے دلچسپی نہیں رہی اور شادی شدہ شخص کے ساتھ تعلقات کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

بھارتی میڈیا کے جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ثانیہ اور شعیب پہلے ہی الگ ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں اب صرف کاغذی کارروائی باقی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی مبینہ علیحدگی کی وجہ شعیب کی عائشہ عمرکے ساتھ بڑھتی قربت ہے۔

اسی دوران شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو ’دی مرزا ملک شو‘ کا اعلان کیا گیا، اس سیلیبرٹی شو میں بھارتی اور پاکستانی مقبول شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

Shoaib Malik

ayesha omar

Sania Mirza