Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان شوبزانڈسٹری کے 2022 میں علیحدگی اختیار کرنے والے جوڑے

رواں برس شوبز انڈسٹری میں طلاق کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا
شائع 21 دسمبر 2022 11:29pm

سال 2022 جہاں کئی شوبزانڈسٹری کے ستاروں کیلئے خوشیاں لے کر آیا وہیں اس سال چند ایسے جوڑے بھی تھے جنہوں نے راہیں جدا کرلیں۔

آج ہم آپ کو سال 2022 میں علیحدگی اختیار کرنے والے ان مشہور جوڑوں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے ایک کامیاب کیرئیر تو بنا لیا لیکن ایک کامیاب شادی شدہ زندگی نہیں گزارسکے۔

ثناء اور فخر جعفری

پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء نے بھی حال ہی میں اپنے 14 برس ازدواجی رشتے کے ختم ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر دی تھی۔ ثناء نے اپنے کیرئیر کے عروج کے دنوں میں فخر سے شادی کی۔ ان کی شادی 2008 میں ہوئی ان کے دو بچے بھی ہیں۔

عمران اشرف اور کرن اشفاق

اداکار عمران اشرف کی شادی کرن اشفاق سے 2018 میں ہوئی تھی ان کا ایک بیٹا بھی ہے، عمران اشرف اور ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے یکم اکتوبر 2022 میں ایک مشترکہ پوسٹ کے زریعے بتایا کہ ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے ۔

فیروز خان اور علیزے سلطان

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان اور علیزہ سلطان نے مارچ 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں، لیکن علیزے سلطان نے فیروز پر تشدد کا الزام لگایا تھا جس کے بعد ان دونوں کے درمیان ستمبر 2022 میں علیحدگی ہوگئی۔

اداکارہ مدیحہ رضوی اور حسن نعمان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکار جوڑی مدیحہ رضوی اور شوہر حسن نعمان میں شادی کے 9 سال بعد دسمبر میں طلاق ہوگئی، اس جوڑے کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری

پاکستان کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی شہباز شگری کے ساتھ اپنے منگنی کے ٹوٹنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہی آگاہ کیا ۔

سجل علی اور احد رضا میر

بالی و لالی ووڈ کی اداکارہ سجلی علی اور اداکار احد رضا میر کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی، ان کے جوڑے کو پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن رواں برس کئی شخصیات کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا دونوں کی علیحدگی ہوچکی ہے لیکن دونوں نے تاحال اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ۔

فریال محمود اور دانیال راحیل

اداکارہ فریال محمود نے طویل عرصے بعد مارچ 2022 میں ایک انٹرویو میں اپنی طلاق کی چہ مگوئیوں کو ختم کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ ان کی اور دانیال راحیل کی طلاق ہو چکی ہے۔

ماڈل آمنہ بابر

ماڈل و اداکارہ آمنہ بابر نے بھی مارچ 2022 میں تصدیق کی تھی کہ ان کی اور زاہد نون کی طلاق ہو چکی۔

Pakistani Showbiz

Divorce