Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہندو پنڈت کی شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکی، ویڈیو وائرل

فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی
شائع 21 دسمبر 2022 10:31pm

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اپنی فلم پٹھان کے گانے’بے شرم رنگ’کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے اور اب ہندو انتہا پسندوں نے کنگ خان کو زندہ جلانے کی دھمکیاں بھی دےدی ۔

فلم پٹھان کے گانے بےشرم رنگ میں اداکارہ دیپیکا پڈکون کے زعفرانی رنگ کے لباس کے منظر کو بھارتی انتہا پسندوں نے مذہبی تعصب کا رنگ دیتے ہوئے پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم اب بات فلم پر پابندی کے مطالبے سے آگے بڑھتے ہوئے شاہ رخ خان کو جان سے مانے کی دھمکیوں پر اتر آئی ہے اور ہندو انتہا پسند پنڈت پرمہنس آچاریہ کی جانب سے بالی وڈ سپر اسٹار کو زندہ جلانے کی دھمکی دی گئی ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہندو انتہا پسند پنڈت کو بھارتی میڈیا سے گفتگو میں شاہ رخ خان کو دھمکیاں دیتے سنا جا سکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آج ہم نے شاہ رخ خان کا پوسٹر جلایا ہے اور وہ تلاش میں ہیں کہ اگر انہیں کہیں جہادی شاہ رخ خان مل جائے تو وہ اسے زندہ جلا دیں گے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک جعلی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی تصویر پر یوپی کے چیف منسٹر کی تصویر لگی ہوئی ہے۔ جس پر لکھنؤ سائبر سیل نے نامعلوم افراد کے خلاف فوٹو شاپ تصویر پھیلانے پر مقدمہ درج کیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی اور فلم میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

Shahrukh Khan

pathan