Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی حکومت کی درخواست پر کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

ملک بھر میں یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے تحت درخواست دائر کی ہے
شائع 21 دسمبر 2022 08:47pm
کراچی صارفین کے لئے بنجلی مہنگی کرنے کی درخواست۔ فوٹو — فائل
کراچی صارفین کے لئے بنجلی مہنگی کرنے کی درخواست۔ فوٹو — فائل

وفاقی حکومت نے کے-الیکٹرک صارفین کو بجلی کا جھٹکا دینے کے لئے نیپرا سے رابطہ کرلیا۔

حکومت کی جانب سے نینشل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

ملک بھر میں یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے تحت اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی، نیپرا نے درخواست سماعت کے لئے 27 دسمبر کو مقرر کردی۔

nepra

Federal govt

اسلام آباد

electricity price

K-Electric