Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ای سی سی کی مارگلہ بلاک میں ماڑی پیٹرولیم کیلئے 30 فیصد ورکنگ سود کی منظوری

کمیٹی نے کویت سے کریڈٹ کی سہولت سے متعلق وزارت توانائی کی سمری مؤخر کر دی
شائع 21 دسمبر 2022 07:04pm
اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس۔ فوٹو — فائل
اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس۔ فوٹو — فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مارگلہ بلاک میں ماڑی پیٹرولیم کے لئے 30 فیصد ورکنگ سود کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے مارگلہ بلاک میں ماڑی پیٹرولیم کے لئے 30 فیصد ورکنگ سود کی منظوری دی۔

ای سی سی نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے لئے 80.22 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جس کی رقم بلوچستان فشریز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رجسٹرڈ ماہی گیروں کو کشتیوں کے انجنوں کی خریداری کے لیے فراہم کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران ای سی سی نے وزارت نیشنل صحت کے لئے 20 کروڑ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کی جب کہ کمیٹی نے کویت سے کریڈٹ کی سہولت سے متعلق وزارت توانائی کی سمری مؤخر کر دی۔

Ishaq Dar

اسلام آباد

Economic coordination committee (ECC)