Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت کا فیروز خان کو بچوں کے اخراجات دینے کا حکم، کتنا خرچہ ڈالا گیا

بچوں کی کفالت اور حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست پر عدالتی فیصلہ جاری
اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2022 03:57pm

کراچی کی فیملی کورٹ نے اداکار فیروز خان کی بچوں سے ملاقات اور ماہانہ اخراجات سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں دونوں بچوں کو ماہانہ 80 ہزار روپے دینے کا حکم دے دیا ہے۔

کراچی کے ضلع شرقی کی فیملی کورٹ میں اداکار فیروز خان کے بچوں کی کفالت اور حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیروز خان کو بیٹے سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ان کا حق ہے۔

عدالت نے اداکار فیروز خان کو حکم دیا کہ بچوں کی کفالت کیلئے بیٹے سلطان کیلئے 50 ہزار ماہانہ اور بیٹی فاطمہ کو 30 ہزار روپے ماہانہ فراہم کئے جائیں۔

عدالت نے ہر ماہ کی 14 تاریخ کو رقم دینے کا حکم دیا ہے۔

karachi

Feroze Khan

Family Court