Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

خواتین کی تعلیم پر پابندی، افغانستان میں مرد اساتذہ مستعفی ہونے لگے

ننگر ہار میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ کا احتجاجاً واک آؤٹ
شائع 21 دسمبر 2022 04:57pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

افغان طالبان حکومت کی جانب سے ملک میں خواتین کی اعلیٰ تعلیمی پر پابندی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد مرد اساتذہ نے استعفے دینا شروع کردیئے ہیں۔

افغانستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق طالبان کے نئے حکم نامے کے بعد قندھار میں یونیورسٹی کی خاتون طالبات کو امتحانات مین حصہ لینے سے روک دیا گیا۔ جب کہ کابل میں یونیورسٹی کی طالبات کو ہوسٹلز سے نکال دیا گیا۔

ان واقعات کے خلاف ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ایک ویڈیو میں میڈیکل یونیورسٹی کے مرد طلبہ کو احتجاجاً واک آؤٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کئی مرد اساتذہ نے استعفے دے دیئے ہیں۔

پامیر نیوز کے مطابق یہ ویڈیو ننگرہار میڈیکل یونیورسٹی کی ہے جہاں مرد اور خواتین طلبا نے پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

افغان طالبان نے منگل کے روز خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

afghanistan

resignations

Taliban

Male Teachers

Women Education