Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ایلون مسک نے ٹوئٹر کا سی ای او بننے کیلئے احمق ہونے کی شرط رکھ دی

ٹوئٹرپول کے نتائج کے بعد بھی ایلون اپنی بات نبھاتے نظر نہیں آتے
شائع 21 دسمبر 2022 03:07pm

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے سربراہی چھوڑنے کے حوالے سے سروے کے نتائج اپنے خلاف آنے کے بعد باگ دوڑ چھوڑنے کے لیے ایک عجیب وغریب شرط عائد کردی ہے۔

ایلون نے دو روز قبل ایک سروے صارفین کے سامنے رکھتے ہوئےپوچھا تھا کہ ، ’کیا مجھے ٹوئٹرکے سربراہ کی حیثیت سےعہدہ چھوڑنا چاہیے؟ میں اس سروے کے نتائج پرعمل کروں گا‘۔

اس ٹوئٹر پول پر تقریباً ایک کروڑ سے زائد صارفین نے اثبات میں جواب دیا کہ ایلون مسک کو یہ کرگزرنا چاہیے۔

تاہم ’وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوجائے‘ کے مصداق 57 فیصد سے زائد ’ہاں‘ کے باوجود ایلون نے بجائے سربراہی چھوڑنے کے ایک شرط رکھ دی ہے۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ انہیں اگر کوئی ایسا احمق شخص ملاجو ٹوئٹر کاچیف ایگزیکٹوبننا چاہے گا تو وہ یہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔

دنیا کی امیرترین شخصیت ہونے کے اعزاز سے حال ہی میں ہاتھ دھونے والے ایلون نے مستقبل کے عزائم بھی بتا دیے۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اپنا عہدہ چھوڑنے کے بعد وہ سافٹ ویئر اور سرور ٹیم چلائیں گے۔

ٹویٹر

Elon Musk