Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پرپابندی کا حکم

یونیورسٹیوں کو طالبات کوداخلہ نہ دینے کا کہا گیا ہے، افغان وزارت تعلیم
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2022 09:17am
امریکا، برطانیہ اور اقوام متحدہ نے خواتین کے حقوق کی سنگین پامالی قرار دے دیا - تصویر/ روئٹرز
امریکا، برطانیہ اور اقوام متحدہ نے خواتین کے حقوق کی سنگین پامالی قرار دے دیا - تصویر/ روئٹرز

افغانستان میں خواتین کی اعلی تعلیم پر پابندی کا سرکاری طورحکم جاری کردیا گیا ۔

افغان وزارت تعلیم کے مطابق یونیورسٹیوں کو طالبات کے داخلے پر پابندی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں طالبات کو داخلہ نہ دینے کا کہا گیاہے۔

امریکا، برطانیہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے افغان حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے سرکاری حکم کو مستردکیا گیا ہے۔

مذکورہ اقدام کو خواتین کے حقوق کی سنگین پامالی قراردیا گیا۔

امریکا نے کہا طالبان بین الاقوامی برادری کی حمایت کا جواز کھو رہے ہیں بلکہ کھو چکے ہیں اور منصفانہ، غیرجانبدارانہ نظام انصاف اور تعلیم تک رسائی کے بغیر افغانستان ترقی نہیں کرسکتا۔

امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان انتظامیہ نوٹس فوری طور پر واپس لیتے ہوئے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کا حق دے۔

ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ افغان طالبان نے ایک اور وعدہ خلافی کی ہے، یہ ایک اور انتہائی پریشان کن اقدام ہے۔ یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ ملک کس طرح ترقی کر سکتا ہے۔

Taliban

Afghan women