Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

امبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کے درمیان صلح پر علی ظفر نے سوال اٹھادیا

امبر ہرڈ نے سابق شوہر کو رقم ادا کرکے معاملات طے کرلیے
شائع 21 دسمبر 2022 12:01am

ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ اور ان کی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے درمیان ہتک عزت کے جرمانے پر تصفیہ ہوگیا اور اداکارہ نے عدالتی احکامات کے برعکس ڈیڑھ کروڑ ڈالر کے بجائے 10 لاکھ ڈالر سابق شوہر کو ادا کر دیے۔

ہالی ووڈ اداکاروں کے درمیان صلح کی خبر پر معروف پاکستانی گلوکار علی طفر نے تبصرہ کرتے ہوئے سوال اٹھا دیا ۔

علی ظفر نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ مبینہ طور پر، کسی کی زندگی کو تباہ کرنے کی کوشش کرنا، اسے ناقابل تلافی مالی/جذباتی نقصان پہنچانا، حقیقی متاثرین کی وجہ کو ہائی جیک کرکے اس کے کیریئر کو برباد کرنا، دوسری خواتین اور پریس کو اپنی حمایت کیلئے گمراہ کرنا، بڑے پیمانے پر ہنگامہ برپا کرنا اور پھر ”سیٹل“ یعنی صلح کرنا؟ کافی اچھا ؟

امبر ہرڈ اور جونی ڈیپ نے ریاست ورجینیا کی عدالت میں ایک دوسرے کے خلاف ہتک عزت کے دعوے دائر کیے تھے۔

عدالت نے طویل سماعت کے بعد جون 2022 میں جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اداکار نے اپنے خلاف تمام شواہد پیش کیے اور ثابت کیا کہ امبر ہرڈ نے ان کی توہین اور بدنامی کی۔

عدالت نے ہتک عزت کے دعوے کے تحت امبر ہرڈ پر ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا، جب کہ جونی ڈیپ پر بھی 20 لاکھ تک جرمانہ عائد کیا تھا۔

ali zafar

Amber Heard

Jhonny Deep