Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

امبر ہرڈ کا جونی ڈیپ کیساتھ ہتک عزت کیس میں صلح کا اعلان

اداکارہ نے سابق شوہر کو رقم ادا کرکے معاملات طے کرلیے
شائع 20 دسمبر 2022 10:46pm

امریکی اداکارہ امبر ہرڈ نے سابق شوہر جانی ڈیپ کے ساتھ ہتک عزت کیس میں صلح کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

امبر ہرڈ اپنے آفیشل انسٹاگرام کاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ انہوں نے جانی ڈیپ کے ساتھ لاکھوں ڈالر ہرجانے کے کیس میں تصفیے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

امبر نے مزید لکھا کہ ’کافی مشاورت کرنے کے بعد میں نے تصفیہ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ میں نے یہ فیصلہ امریکی عدالتی نظام پر بداعتمادی کے بعد کیا ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ’میں یہ بتانا ضروری سمجھتی ہوں کہ میں ایسا کبھی نہیں کرنا چاہتی تھی میں نے اپنا دفاع کیا لیکن ایسا کرنے میں جہاں تک مجھے معلوم ہے میری زندگی متاثر ہوئی ہے’۔

اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’میں اپنی اپیل واپس لے رہی ہوں اور کیس کا تصفیہ چاہتی ہوں کیونکہ میں ایک اور ٹرائل کا سامنا نہیں کرنا چاہتی‘۔

یاد رہے کہ امبر ہرڈ کے 2018 میں واشنگٹن پوسٹ میں ایک آرٹیکل لکھنے پر جانی ڈیپ نے ان پر پانچ کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا جس امبر ہرڈ نے بھی خود کو گھریلو تشدد کا شکار قرار دیتے ہوئے ردِعمل میں جانی ڈیپ پر 10 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

تاہم امبر ہرڈ جانی ڈیپ پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کر سکی تھیں جس پر ورجینیا کی عدالت نے ایمبر ہرڈ کو حکم دیا تھا کہ وہ جانی ڈیپ کو ایک کروڑ 35 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کریں جبکہ جونی ڈیپ کو 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا کہا گیا تھا۔

بعدِ ازاں امبر ہرڈ کے وکلا کا کہنا تھا کہ اداکارہ 10 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا نہیں کر سکتیں جس کے بعد اب انہوں نے اپنا کیس واپس لیتے ہوئے تصفیے کا صلح کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم اب رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امبر ہرڈ نے شوہر سے تصفیہ کرکے انہیں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کے بجائے محض 10 لاکھ ڈالر کی رقم ادا کی۔

جونی ڈیپ کے وکلا نے بھی امبر ہرڈ کی جانب سے تصفیے کے تحت ملنے والی 10 لاکھ ڈالر کی رقم کی تصدیق کی۔

جونی ڈیپ کے وکلا نے بتایا کہ اداکار نے امبر ہرڈ کی جانب سے ملنے والی رقم کو تین مختلف فلاحی اداروں میں تقسیم کردیا۔

Amber Heard

Jhonny Deep