Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دلہن نے شادی کے دن روایت توڑ دی

سوشل میڈیا پر اس نئے نویلے جوڑے پر دلچسپ تبصرے
شائع 20 دسمبر 2022 08:55pm

پاکستان میں شادیوں کا سیزن جاری ہے ایسے میں آئے دن سوشل میڈیا پر کسی نہ کسی شادی کی منفرد رسم پر بحث کی جاتی ہے۔

enter image description here
enter image description here

شادیوں میں جہاں بے پناہ رسمیں ادا کی جاتی ان میں سے ایک غیر معمولی رسم یہ بھی نظر آتی ہے کہ شادی کے دن شوہر بیوی کو گود میں اٹھاتا ہے جس کا تصور یوں لیا جاتا ہے کہ بیوی اپنے شوہر کی خدمت کرتی ہے اور گھر کے سارے انتظام دیکھتی ہے ۔

عام طور پر یہ رسم بھارت میں زیادہ دیکھی جاتی تھی لیکن اب پاکستان میں بھی کبھی کبھی ایسی رسمیں دیکھنے کو ملتی ہیں جن میں سے ایک یہ کہ دلہا اپنی بیوی کو شادی والے دن گود میں اٹھاتا ہے ۔

معروف فوٹو گرافر کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا گیا کہ کیسے ہرماں نئی نویلی دلہن سے اپنے بیٹے کے ساتھ بچے جیسا سلوک کرنے کی توقع رکھتی ہے ۔

یہ منفرد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے بھی مزاحیہ تبصرے کر ڈالے ۔

Bride

Weddings