Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم ’کتے‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا

فلم 13 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی
شائع 20 دسمبر 2022 08:24pm

معروف بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ، ارجن کپور اور تبو کی نئی فلم ’کتے‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔

آسمان بھردواج کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن سے بھر پور فلم ’کتے‘ میں لیجنڈی اداکار نصیر الدین شاہ، ارجن کپور، تبو، کونکنا سین شرما اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کُمد مشرا، رادھیکا مدن اور شردل بھردواج شامل ہیں۔

ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران تبو نے بتایا کہ فلم میں ان کا کردار ابتدائی طور پر مرد اداکار کے لئے تخلیق کیا گیا تھا، لیکن اسے میرے لئے تبدیل کیا گیا۔

تبو نے کہا کہ پولیس افسر کا کردار ادا کرنا مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ بہت دلچسپ بھی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم کے سیٹ پر گھر جیسا احساس ہوا، مجھے یاد ہے کہ گلزار صاحب نے آسمان کا نام رکھا تھا۔

اداکار ارجن کپور نے تین روز قبل فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا۔

جس میں فلم میں شامل اداکاروں کی تصاویر شامل تھیں، انہوں نے اس کے کیپشن میں لکھا کہ 1 ہڈی اور 7 کتے، افراتفری شروع ہونے والی ہے۔ کتے سینما گھروں میں 13 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

فلم کی موسیقی وشال بھردواج دیں گے جس کے بول گلزار نے لکھے ہیں۔ فلم 13 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

naseeruddin shah

Arjun Kapoor

Kuttey

Tabu