Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میچ کیلئے اَن فٹ حارث اور شاہین شادی کیلئے ایک دم فِٹ

دونوں خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف
شائع 20 دسمبر 2022 02:14pm
تصویر: انسٹاگرام/حارث رؤف
تصویر: انسٹاگرام/حارث رؤف

انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے انجری کے باعث ان فٹ ہوکر باہر ہونے والے دو قومی کرکٹرز حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شادی کیلئے ایک دم فٹ ہوگئے۔

خبر ہے کہ زخمی فاسٹ بولر حارث رؤف رواں ہفتے جبکہ گٹھنے کے مسائہل کا شکار شاہین شاہ آفریدی تین فروری کو گھوڑی پر سوار اپنی دلہنیا گھر لائیں گے۔

حارث رؤف اپنی کلاس فیلو جبکہ شاہین شاہ آفریدی سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی انشاء آفریدی کو اپنی شریک حیات بنانے جا رہے ہیں۔

حارث رؤف کی نکاح کی تقریب ہفتہ 24 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

اس حوالے سے حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ان کی ہونے والی دلہن کلاس فیلو ہیں، رخصتی آئندہ سال ہوگی۔

اس وقت دونوں خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور انشاء کا نکاح ہو رہا ہے جبکہ رخصتی بعد میں ہوگی۔

نکاح کے بعد شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپر لیگ میں مصروف ہوجائیں گے۔

Haris Rauf

Shaheen Shah Afridi

Weddings