ورلڈ بینک نے سندھ کیلئے 1.6 ارب ڈالر منظور کر لیے
صوبے میں پانچ منصوبے شروع کیے جائیں گے
ورلڈبینک نے اپنے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کےاجلاس میں پاکستان کی مالی مدد کے لیے 1.692 ارب ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم سندھ میں پانچ منصوبوں کے لیے دی جائے گی۔
ورلڈ بینک نے رقم کی منظوری کا اعلان ایک اعلامیے میں کیا۔
اعلامیے کے مطابق سندھ کیلئے پانچ منصوبوں میں سے تین منصوبے متاثرین کی بحالی، مکانات کی تعمیر اور زراعت کے شعبے کے ہیں جب کہ دیگر 2 منصوبے ماں اوربچوں کی صحت کے شعبے میں معاونت کریں گے۔
ورلڈ بینک کے پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ سندھ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
World Bank
Sindh floods
Pakistan Floods
Pakistan Forex Reserves
مقبول ترین
Comments are closed on this story.