Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں میرے سر کی قیمت لگائی گئی، مودی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، بلاول

میرے سر کی قیمت لگانے سے ثابت ہوا کہ میں نے جو کہا تھا وہ درست ہے
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2022 09:39am
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت میں میرے سر کی قیمت لگائی گئی، مودی سے متعلق بیان پر قائم ہوں۔

بلاول بھٹوزرداری نے بلوم برگ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ عمران خان جب سے اقتدار سے اترے ہیں وہ الیکشن ہی کا لاگ الاپ رہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں قتل ازوقت انتخابات ملکی مفاد میں نہیں،عمران خان بلا جواز احتجاج سے ملک کو نقصان پہنچارہے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔

بھارت سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارتی مسلمان مودی حکومت کے تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں، مودی سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں، بھارت میں میرے سر کی قیمت لگائی گئی، میرے سرکی قیمت لگانے سے ثابت ہوا کہ میں نے جو کہا تھا وہ درست ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد پاکستان کو عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے، سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ یوکرین جنگ نے خطے کی معیشت کو متاثر کیا،عالمی برادری کو خوراک کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا، ضروری ہے کہ عالمی اداروں سے بہتر انداز میں معاملات طے کریں۔

اسلام آباد

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Interview

Pakistan Foreign Minister

bloomberg