Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ایک ہی دن تین لاشیں برآمد

جاں بحق افراد کی شناخت نہ ہوسکی، لاشیں اسپتال منتقل، ذرائع
شائع 19 دسمبر 2022 08:53pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

شہرِ قائد کے مختلف مقامات سے ایک ہی دن میں تین لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لانڈھی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں صادق نامی شخص جاں بحق ہوا، شبہ ہے کہ صادق کو دوسری شادی کرنے پر ذاتی دشمنی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سی ویو کے اطراف سے ایک تشدد زدہ لاش بر آمد جب کہ دوسری جانب سُپر ہائی وے عباس کٹ کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کی میڈیکل رپورٹ جاری کرنے کے بعد شناخت کی جائے گی۔

karachi

Murder

Rescue

Dead Bodies Found