Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں نورا فتحی پرفارمنس دیکھیں

فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل شاندار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا
شائع 19 دسمبر 2022 08:00pm

باالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی کی فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں شاندار لائیو پرفارمنس سے مداح جھوم اٹھے ۔

گزشتہ روز فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شاندار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں نورا فتحی نے عرب سے تعلق رکھنے والی نامور گلوکاراؤں بلقیس، رحمہ ریاض اور منال کے ساتھ مل کر اپنے گانے ’لائٹ اپ دی اسکائے‘ پر لائیو پرفارمنس دی۔

نورا فتحی لائیو پرفارمنس میں سیاہ رنگ کے فرل والے ٹاپ اور ٹائٹس پہنے بہت خوبصورت نظر آ رہی تھیں۔

FIFA World Cup 2022

Nora Fatehi