Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زوہیب حسن کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج

لندن میں دائر مقدمہ کی کارروائی کا آغاز
شائع 19 دسمبر 2022 07:36pm

نامور گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ اور بھائی زوہیب حسن میں قانونی جنگ شروع ہوگئی۔

اشتیاق بیگ کا کہنا تھا کہ لندن میں کیے گئے اس مقدمے میں اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ زوہیب حسن نے سنگین الزامات لگائے جس سے میری ساکھ مجروح ہوئی۔

زوہیب حسن کے خلاف لندن میں دائر مقدمہ کی کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی طرح مجھے بھی لندن ہائیکورٹ سے انصاف ملے گا۔

یاد رہے کہ تقریباً ڈیڑھ برس قبل زوہیب حسن نے نازیہ کی موت کو غیر فطری قرار دیا تھا تاہم اشتیاق بیگ اس کی کی تردید کرچکے ہیں۔

زوہیب حسن کا دعویٰ تھا کہ نازیہ نے انہیں بتایا تھا کہ انہیں زہر دیا گیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق نازیہ حسن کے جسم سے زہر کے شواہد نہیں ملے تھے جبکہ زوہیب حسن نے نازیہ کی موت کو غیر فطری قرار دیا تھا تاہم گلوکارہ کے شوہر اشتیاق بیگ کئی مرتبہ اہلیہ کے بھائی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ نازیہ حسن لمبے عرصے تک کینسر میں مبتلا رہیں، نازیہ کے انتقال سے متعلق برطانوی حکام کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی موجود ہے۔

nazia hassan

Zoheb Hassan

Ishtiaq Baig