Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہد آفریدی کی بیٹی سے شاہین آفریدی کی شادی کی تاریخ سامنےآگئی

گزشتہ برس دونوں کی منگنی کے چرچے تھے
شائع 19 دسمبر 2022 07:07pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کی سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی عنشہ کے ساتھ شادی کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی ہے ۔

شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کی شادی کے حوالے سے یہ سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دونو نئے سال میں تین فروری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

شاہد آفریدی نے اس بات کی تصدیق کی کہ شاہین آفریدی کے خاندان نے اُن کی بیٹی کے لیے اُن کے خاندان سے رابطہ کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دونوں خاندان رابطے میں ہیں اور جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، اگر اللہ کی مرضی ہوئی تو یہ جوڑا بھی بن جائے گا۔

اس کے کچھ ہی دیر بعد شاہین آفریدی نے ان کی ٹویٹ کے جواب میں شاہد آفریدی کا دعاؤں کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ پوری قوم کا فخر ہیں۔ شاہین آفریدی نے لکھا کہ اللہ سب کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

ایک ماہ بعد شاہد آفریدی نے خوشخبری سنائی کہ میرے اہل خانہ نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ میری بیٹی انشاء کا رشتہ قبول کرلیا ہے۔

Shahid Afridi

Shaheen Shah Afridi