Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلانگ ٹنل سے گزرتے آئل ٹینکر میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد19 ہوگئی

آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ آس پاس سے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
شائع 19 دسمبر 2022 05:40pm
تصویر: ٹوئٹر/طاہر خان
تصویر: ٹوئٹر/طاہر خان

افغانستان کے مشرقی صوبے پروان میں سلانگ ٹنل کے اندر آئل ٹینکر پھٹنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 30 افراد زخمی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ٹنل میں آئل ٹینکر میں دھماکہ ہوا اور آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ آس پاس سے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھماکے میں 19 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ٹنل کے طویل ہونے اور امدادی ٹیم کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

اگست 2021 میں طالبان کے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے اور امریکی فوج کے انخلا کے بعد سے ملک کے فنڈز تاحال منجمد ہیں اور غیرفعال ریسکیو ادارے ہنگامی حالات میں ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ ہیں۔

afghanistan

Salang Tunnel